internetPoem.com Login

غزل

Akbar Zahid

جانے آئیں گے وہ کب پلٹ کے
چاند بھی رہ گیا آدھا گھٹ کے

ہم نےہنس ہنس کے دامن چھڑایا
جب بھی کانٹوں نے روکا چمٹ کے

پیار رشتوں میں کیا ڈھونڈتے ہو
سارے رشتے ہیں کینہ کپٹ کے

گاوں معصومت کھو چکا ہے
گیت بھی گم ہوئے ہیں رہٹ کے

جب گرے تیری ۤنکھوں سے آنسو
اپنی پلکوں پہ لے لوں جھپٹ کے

جانے پھر زندگی کب ملائے
آو رو لیں گلے سے لپٹ کے

موت سے نمٹنا ہے باقی
زندگی سے تو آئے نپٹ کے

تیرا غم جو ملا ہم کو زاہد
سارے غم رکھ دئے ہیں سمٹ کے

(C) Akbar Zahid
07/10/2019


Best Poems of Akbar Zahid