I'm In Love With You! If You Don't Mind (ہم پیار کر رہے ہیں اگر تو خفا نہ ہو) - Urdu Version

ہم پیار کر رہے ہیں، اگر تو خفا نہ ہو
دل میں اتر رہے ہیں، اگر تو خفا نہ ہو

ہونٹوں کی کپکپی سے چھلکتی رہے حیا
سانسوں کو سن رہے ہیں، اگر تو خفا نہ ہو

بانہوں میں تیری آ کے ہمیں ہو رہا نشہ
دھک دھک کو گن رہے ہیں، اگر تو خفا نہ ہو

بل تیوری میں، ترشی تکلّم میں جان من
دل کو کھٹک رہے ہیں، اگر تو خفا نہ ہو

سرشار ہو چکو تو ہمیں چھوڑ جاؤ ذیش
ہم دل سے کہہ رہے ہیں، اگر تو خفا نہ ہو

Zeeshan Noor Siddiqui
(C) All Rights Reserved. Poem Submitted on 09/30/2020 The copyright of the poems published here are belong to their poets. Internetpoem.com is a non-profit poetry portal. All information in here has been published only for educational and informational purposes.