internetPoem.com Login

Im In Love With You! If You Dont Mind (ہم پیار کر رہے ہیں اگر تو خفا نہ ہو) - Urdu Version

Zeeshan Noor Siddiqui

ہم پیار کر رہے ہیں، اگر تو خفا نہ ہو
دل میں اتر رہے ہیں، اگر تو خفا نہ ہو

ہونٹوں کی کپکپی سے چھلکتی رہے حیا
سانسوں کو سن رہے ہیں، اگر تو خفا نہ ہو

بانہوں میں تیری آ کے ہمیں ہو رہا نشہ
دھک دھک کو گن رہے ہیں، اگر تو خفا نہ ہو

بل تیوری میں، ترشی تکلّم میں جان من
دل کو کھٹک رہے ہیں، اگر تو خفا نہ ہو

سرشار ہو چکو تو ہمیں چھوڑ جاؤ ذیش
ہم دل سے کہہ رہے ہیں، اگر تو خفا نہ ہو

(C) Zeeshan Noor Siddiqui
09/30/2020


Best Poems of Zeeshan Noor Siddiqui