True Love Ode

اس نے چاہا تھا کہ وہ چاہ کے چاہے گا کسی کو
مگر اس روز کسی اور نے چاہا تھا اسی کو

اس نے سوچا تھا مقدر میں وہ پائے گا اسی کو
مگر پھر پا کےکھونے نے رلایا تھا اسی کو

اس نے لکھا تھا کہ وہ چھوڑ کے جائے گا اسی کو
مگر اس چھوڑ کے جانے نے ستایا تھا اسی کو

اس نے آنجام سے بے خوف پرکھنا تھا اسی کو
مگر ارمان نے افسوس ڈرایا تھا اسی کو

اس نے وعدے جو کیے تھے وہ نبھانے تھے اسی کو
مگر اس خواب کے کھل جانے نے توڑا تھا اسی کو

اس نے نیت ؔ یہی کی تھی کہ وہ پائے گا اسی کو
اب نہ چاہے گا کسی کو،اب نہ چاہے گا کسی کو

Sadia Niyat
(C) All Rights Reserved. Poem Submitted on 06/01/2020 The copyright of the poems published here are belong to their poets. Internetpoem.com is a non-profit poetry portal. All information in here has been published only for educational and informational purposes.