Deep Lovely Ode
ٹوٹے ہوئے دلوں کو اگر جوڑ نہ سکو
سنبھلے ہوئے دلوں کو یوں توڑا بھی نہ کرو
کر جاتی ہوں جو ضبط میں با تیں یونہی اکثر
کستے ہویے لوگوں کو ہوں چھوڑا بھی نہ کرو
الفاظ جو تھم جائیں کسی درد کی خاطر
اس درد کو دلوں سے یوں جوڑا بھی نہ کرو
آئے ہو جہاں سے وہاں واپس بھی ہے جانا
یوں آتے جاتے لوگوں پہ رویا بھی نہ کرو
اب عید آئی ہے تو بہاریں بھی آئیں گی
اب بے بسی کے بول تم بولا بھی نہ کرو
ؔدینا یوں تسلی بہت آسان ہےنیت
کھوئے ہوں جو اپنے تو بھروسہ بھی نہ کرو
Sadia Niyat
(C) All Rights Reserved. Poem Submitted on 06/01/2020
The copyright of the poems published here are belong to their poets.
Internetpoem.com is a non-profit poetry portal. All information in here has been published only for educational and informational purposes.